اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حساب لینے والوسن لو!آج حاضر سروس ہو ، کل ریٹائر ہو جائو گے، تمہارے بچوںکیلئے، تمہارے خاندان کیلئے پاکستان کی زمین تنگ کر دیں گے، مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کی سپریم کورٹ کے ججز اور جے آئی ٹی ممبران کودھمکیاں، ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما نہال ہاشمی کی
ایک تقریب سے خطاب کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ کے ججز اور پانامہ جے آئی ٹی ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے دھمکیاں دی ہیں۔ اس موقع پر نہال ہاشمی نے عمران خان کو بنی گالہ کے فارم ہائوس کے حوالے سے بھی ہدف تنقید بنایا۔ نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ جو حساب ہم سے لیا جا رہا ہے ، وہ نواز شریف کا بیٹا ہے ، ہم نواز شریف کے کارکن ہیں، حساب لینے والو! ہم تمہارا یوم حساب بنا دیں گے۔جنہوں نے بھی حساب لیا ہےاور جو لے رہے ہیں، کان کھول کے سن لو، ہم نے چھوڑنا نہیں تم کو، آج حاضر سروس ہو کل ریٹائر ہو جائو گے، تمہارے بچوں کیلئے، تمہارے خاندان کیلئے پاکستان کی زمین تنگ کر دیں گے ہم۔تم پاکستان کے باکردار اور باضمیر نواز شریف کا جس طرح رہنا تنگ کر رہے ہوپاکستانی قوم تمہیں تنگ کر دے گی۔اور بنی گالہ میں رہنے والویہ عمارت جو ماڈل ٹائو کا گھر ہے یہ یہودی سرمائے سے نہیں بنا، یہ جمائما کے پیسے سے نہیں بنایہ محمد شریف محنت کش کے پیسے سے بنا ہے اور یہ قوم تمہارے لئے بھی زمین تنگ کر دے گی۔تمہارے خاندان کیلئے پاکستان کی زمین تنگ کر دیں گے ہم۔تم پاکستان کے باکردار اور باضمیر نواز شریف کا جس طرح رہنا تنگ کر رہے ہوپاکستانی قوم تمہیں تنگ کر دے گی۔اور بنی گالہ میں رہنے والویہ عمارت جو ماڈل ٹائو کا گھر ہے یہ یہودی سرمائے سے نہیں بنا، یہ جمائما کے پیسے سے نہیں بنایہ محمد شریف محنت کش کے پیسے سے بنا ہے اور یہ قوم تمہارے لئے بھی زمین تنگ کر دے گی۔انہوں نے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔