ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایٹم بم چاغی 28مئی سے بہت پہلے ہی پہنچادیئے گئے تھے اور۔۔! معروف ایٹمی سائنسدان کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہےکہ 28مئی ،1998 ءمیں ایٹمی دھماکوں کے فیصلے نے پورا منظر نامہ تبدیل کردیا تھا اور پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں ایٹمی دھماکوں نے بنیادی کردار ادا کیاہے۔ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہےکہ اس وقت کے وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری نے مجھ سے رابطہ کیا اور وزیراعظم ہاؤس بلایا، وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران

مجھے جوہری ٹیسٹ کرنے کیلئے کہا گیا ۔ایک انٹرویودیتے ہوئے ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہےکہاس کے بعد 14 مئی کو کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا اور اس میں بھی ایٹمی تجربات کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی گئی ۔انہوں نے دفاعی کمیٹی کے فیصلے کے بعد میں اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ چاغی پہنچااورایٹمی دھماکے کرنے کےلئے 21مئی 1988کوکام شروع کردیاگیاجبکہ چاغی میں ایٹمی حوالے سے 1975سے کام ہورہاتھااس لئے صرف چندروزمیں ہی تیاری ہوسکتی تھی جوہم نے مکمل کرلی ۔انہوں نے بتایاکہ پاکستانی ماہرین اراضیات کے سائیٹ کوچیک کیااوردھماکے کرنے کی جگہ کابھی تعین کیاگیااوروہاں پرموجود پتھروں کی مضبوطی بھی دیکھی گئی کہ دھماکے کے بعد یہ پتھرہی دھماکوں کی شدت چانچنے میں ضروری تھے ۔ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہےکہ ہم نے 21مئی کوبم رکھنے کے بعد اس سے 20کلومیٹردورایک علاقہ چناجہاں سے ریموٹ کے ذ ریعے ایٹمی دھماکے کرناتھے ،ہم نے اپناکام 21مئی کوشروع کیااور27مئی کی رات تک تمام کام مکمل کرلیاگیااورطے پایاکہ 28مئی کوتین بجے سپہردھماکے کئے جائیں گے اورتین بجے کے بعد پاکستان باضابطہ طورپرایٹمی ملک بن چکاتھا۔جبکہ پاکستان عالمی اسلام کاپہلاایٹمی ملک اوردنیامیں ساتویں ایٹمی طاقت بن گیاتھاجوکہ ہمارے لئے قابل فخرہے ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…