پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کا سب سے امیر آدمی اینڈریو

datetime 29  مئی‬‮  2017 |

دنیا کا سب سے امیر آدمی اینڈریو کارنیگی کہتا تھا کہ فیصلہ نہ لے پانے سے بہت بہتر ہے کہ تم برا فیصلہ کر لو اور رسک لے لو۔کیاآپ جانتے ہیں کہ 95% لوگوں کو ایسے کیوں لگتا ہے جیسے ان کے پاس کسی نہ کسی چیز کی کمی ہے اور وہ خوش نہیں رہ سکتے؟ یہ بات اینڈریو کارنیگی نے کہی ہے کہ اتنے زیادہ لوگ اپنی زندگی اطمینان اور خوشی سے عاری گزار رہے ہیں کیونکہ وہ کوئی غلط فیصلہ لینے سے گھبراتے ہیں۔

اینڈریو کار نیگی دنیا کا جانا مانا سب سے امیر آدمی تھا۔ اس نے دنیا میں امیر ترین ہونے کا ریکارڈ قائم کیا اور جب وہ 66 سال کا ہو گیا تو رٹائر ہو گیا۔ اس نے اپنی ساری دولت چیریٹی کردی اور فلانتھروپسٹ بن گیا۔ انڈریو کا دعوہ تھا کہ وہ پیسے کمانے کا گر جان گیا تھا اور اس کے لیے کسی بھی وقت دنیا کا امیر ترین آدمی بننا بائیں ہاتھ کا کھیل تھا۔ وہ 1901 میں رٹائر ہوا تھا۔ ایک دفعہ اس کے پاس ایک لڑکا آیا۔۔۔نپولین ہل۔لڑکے نے بتایا کہ وہ جاب کے سلسلے میں آیا تھا۔ اینڈریو نے سٹاپ واچ ٹیبل کے نیچے اپنے ہاتھ میں ساٹھ سیکنڈ کے سٹاپر پر سیٹ کی اور اس سے سوال کیا کہ تم اپنی زندگی کے اگلے بیس سال ابھی ایک منٹ میں میرے حوالے کر سکتے ہو۔اگلے بیس سال تم صرف میرے لیے کام کرو گے اور تمہارا کام ہو گا دنیا کے تمام امیر اور کامیاب لوگوں کی ہر طرح کی سٹریٹیجی اور زندگی کی حکمت عملی کو پڑھنا اور تحریر کرنا۔ پر شرط یہ تھی کہ وہ لڑکا ایک منٹ کے اندراندر ہاں کرتا اور مطلب یہ تھا کہ آگے وہ کامیاب ہو تا یا ناکام اس کو بیس سال کا کانٹریکٹ سائن کرنا تھا۔ لڑکے نے بتیس سیکنڈ بعد ہاں بول دیا اور اینڈریو کہتا ہے کہ وہ تبھی جان گیا تھا کہ نپولین ہل ایک کامیاب آدمی بنے گا۔ نپولین ہل 1883میں پیدا ہوا تھا اور جس دن سے اس نے اینڈریو کار نیگی کے لیے کام شروع کیا تھا وہ کبھی زوال کی طرف نہیں گیا بلکہ ایک غریب گھرانے کا لڑکا اتنی بلندی پر پہنچا کہ اس نے ’تھنک اینڈ گرو رچ‘ جیسی ایک کتاب لکھی جو

اپنے وقت کی بیسٹ سیلر بنی اوروہ تھامس ایڈیسن، فرینک رووز ویلٹ، ہینری فورڈ اور ماہاتما گاندھی جیسے معروف لیڈروں کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا تھا۔ حاصل کلام صاف ہے کہ کوئی رسک نہیں لو گے تو جدھر بیٹھے ہو وہیں بیٹھے رہ جاؤ گے اورزندگی میں کبھی کچھ نیا نہیں سیکھ سکوگے۔ اینڈریو جیسے امیر ترین آدمی نے تو دنیاکو یہی بولا کہ برا فیصلہ کوئی فیصلہ نہ لے پانے سے بہت بہتر ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…