منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نے کنٹو نمنٹ بورڈ ز میں غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن کو چیلنج کردیا

datetime 25  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے کنٹو نمنٹ بورڈ ز میں ہونے والے غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ درخواست راجہ پرویز اشرف کی جانب سے دائر کی گئی ہے بدھ کے روز دائر کردہ درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر نہیں ہو سکتے ۔ عوامی نمائندگی ایکٹ 2002 کی بعض شقوں میں ترمیم کی ضرورت ہے تمام جماعتوں کا انتخابی عمل میں حصہ لینا ضروری ہے آئین غیر جماعتی انتخابات کی اجازت نہیں دیتا ۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور یہاں سیاسی جماعتوں کو آزادی کے ساتھ کام کرنے کی پوری پوری اجازت دی گئی ہے غیر جماعتی بنیادوں پر انتخا بات کروا کر سیاسی جماعتوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن اور حکومت کو حکم دیا جائے کہ بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی کی بنیاد پر کرانے کے باعث سیاسی جماعتوں کی بنیاد پر کرائے جائیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بیرسٹر اعتزاز احسن بطور وکیل پیش ہوں گے ۔ عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات قریب تر ہے اس لئے اس درخواست کی جلد سے جلد سماعت کی جائے اور فیصلے تک اس انتخاب کو روکا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…