پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

3 خواتین کے ریپ کی اجازت، فلپائنی صدر ایک مرتبہ پھر متنازعہ بیان دے کر تنقید کا نشانہ بن گئے

datetime 28  مئی‬‮  2017 |

منیلا(آئی این پی)فلپائن کے صدر ایک مرتبہ پھر ریپ کے حوالے سے متنازع بیان دے کر تنقید کی زد میں آگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے فوجیوں سے خطاب کے دوران ریپ کے حوالے سے مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوجیوں کو 3 خواتین کا ریپ کرنے کی اجازت ہے۔انھوں نے یہ متنازع بیان ملک کے جنوبی علاقے میں کرفیو نافذ ہونے کے بعد ایک فوجی کیمپ میں خطاب کے دوران دیا تھا۔

فلپائن کے صدر نے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ‘مجھے یہ کہنے پر جیل ہو جائے گی، اگر آپ لوگ تین عورتوں کا ریپ کرتے ہو تو میں کہوں گا کہ میں نے کیا، لیکن اگر آپ نے چار کے ساتھ شادی کی تو تم لوگوں کو مار پڑے گی۔فلپائن کے صدر کے مذکورہ بیان کے بعد انھیں ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ادھر ہیومن رائٹس واچ نے ایک جاری بیان میں فلپائن کے صدر کے خطاب کو بیہودہ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ فوجیوں کو ایک اشارہ تھا کہ مارشل لا کے دوران وہ حقوق کو پامال کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ امن و امان کی کشیدہ صورت کے باعث فلپائن کے جزیرے منڈانا میں مارشل لا نافذ کردیا گیا ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلپائن کے صدر کی جانب سے خواتین کے ریپ کے متنازع بیان کو ‘گھٹیا’ قرار دیا ہے۔سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی صاحبزادی چیلسی کلنٹن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں فلپائن کے صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریپ مذاق نہیں ہے۔انھوں نے مزید ایک ٹوئٹ میں کہا کہ فلپائن کے صدر کو انسانی حقوق کا کوئی خیال نہیں، انھیں ریپ کے حوالے سے کبھی مذاق نہیں کرنا چاہیے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدارتی عہدے کے لیے امیدوار نامزد کیے جانے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ انھوں نے ریپ کے حوالے سے متنازع بیان دیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال فلپائنی صدر اس وقت تنقید کا نشانہ بنے تھے جن انھوں نے آسٹریلوی مشنری کے سال 1989 میں ریپ اور قتل کے بارے میں مذاق کیا تھا۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا تھا وہ اس وقت اس علاقے کے میئر تھے اور ان کو ‘ریپ کے لیے لائن میں سب سے پہلے کھڑے ہونا چاہیے تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…