ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آنکھوں اور چہرے کو خوبصورت بنانے کا آسان طریقہ

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عام طور پر نہ صرف خواتین بلکہ مرد بھی آنکھوں کے نیچے پڑنے والے سیاہ نشانات سے پریشان رہتے ہیں اور اگر انہیں فوری دور نہ کیا جائے تو یہ ایک طرف تو چہرے کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں اور دوسری طرف صحت کے مسائل بھی پیدا کرتے ہیں تاہم چند گھریلو سادہ اور آسان نسخے استعمال کرکے ان سے نجات پائی جاسکتی ہے۔
ٓلوو¿ں کا استعمال: چندآلوو¿ں کو چھیل کر اس کا جوس نکال لیں اور پھر روئی کے چھوٹے سے گولے کو اس جوس سے بھریں اور آنکھیں بند کر کے جوس سے بھرے روئی کےگولے کو سیاہ حلقوں پر لگائیں، 10 منٹ تک اسے لگا رہنے دیں پھر سادھے پانی سے دھو لیں چند دن تک یہ عمل کرنے سے آپ بہتر نتائج دیکھ سکیں گے۔ٹھنڈے ٹی بیگ: ٹی بیگ نہ صرف آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرتا ہے بلکہ چہرے کی جلد کو بھی نرم و ملائم بنا دیتا ہے۔ گرین ٹی بیگ کو پانی میں بھگولیں اوراسے ٹھنڈا کرنے کے لیے کچھ دیر فریزر میں رکھ دیں اور پھر اسے آنکھیں بند کر کے سیاہ حلقوں پر رکھ دیں آپ چند دنوں میں ہی فرق محسوس کریں گے۔
ٹھنڈے دودھ کا استعمال: ٹھنڈے دودھ کا مسلسل استعمال نہ صرف سیاہ حلقوں کو ختم کرتا ہے بلکہ چہرے کی جلد کوبھی نرم و ملائم بنا دیتا ہے، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کے لیے روئی کا گولہ بنا کر اسے ٹھنڈے دودھ میں بھگوئیں اور آنکھوں پر اس طرح رکھیں کہ متاثرہ جگہ بھی ڈھک جائے۔
ٹماٹر کا استعمال : ٹماٹر ایک ایسی سبزی ہے جو ہر گھر میں نہ صرف موجود ہوتی ہے بلکہ اکثر کھانوں کی زینت بنتی ہے لیکن یہ اس کے علاوہ بھی اپنے اندر بے پناہ خوبیاں رکھتا ہے جس میں بالخصوص آنکھوں کے گرد پڑ جانے والے سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے ٹماٹر ایک طرح کا جادوئی اثر دکھاتا ہے۔ ایک چمچہ ٹماٹر کا جوس کو ایک چمچہ لیموں کے جوس میں ملا کر اسے سیاہ حلقوں پر لگائیں اور 10 منٹ بعد چہرے کو پانی سے دھو لیں جب کہ اس عمل کو دن میں 2 مرتبہ دہرائیں اس عمل سے آپ آنکھوں کے گرد حلقوں سے نجات پاسکتے ہیں اس کے علاوہ روزانہ لیموں اور پودینہ کے رس کو ٹماٹر کے جوس میں ملا کر پینے سے بھی چہرے کی شادابی برقرار رہتی ہے۔
کینو کا جوس: کینو کے جوس میں چند قطرے گلیسرین میںملا کر اسے سیاہ حلقوں پر لگائیں یہ آمیزہ نہ صرف سیاہ حلقوں کو ختم کرتا ہے بلکہ اس میں قدرتی چمک بھی پیدا کرتا ہے۔
یوگا : ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عام طورپر آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ڈپریشن، ذہنی دباو¿ اور بے ترتیب لائف اسٹائل کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اور کوئی بھی نسخہ اسی وقت اثر دکھاتا ہے جب ذہن پرسکون اور ٹھنڈا ہو اور یوگا اس کام کے لیے بہترین طریقہ ہے۔ یوگا نہ صرف آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرتا ہے بلکہ جسم میں خاص توازن پیداکرتا ہے جو جسم، روح اور ذہن کو سکون دیتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…