اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سکیورٹی فورسز کی ہنگو کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 30 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ چیک پوسٹ پر بم دھماکہ سے ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز لوئر کرم کے علاقے سبک میں شدت پسندوں نے ریموٹ کنٹرول سے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا ،واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری اور بھاری توپ خانے کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 30شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہوگئے ۔