اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کل دن 2بج کر 18منٹ پر قبلے کی سمت متعین کی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والی اطلاعات کے مطابق کل 28مئی بروز اتوار یکم رمضان المبارک دن 2بج کر 18منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے
عین اوپر ہو گا جس سے فرزندان توحید قبلے کی سمت کا تعین با آسانی کر سکیں گے ۔ قبلے کی سمت کا تعین کرنے کیلئے بتائے گئے وقت پر ایک چھڑی زمین پر سیدھی کھڑی کریں اور اس کا سایہ ملاحظہ کریں۔ چھڑی کا سایہ جس سمت ہو گا وہی قبلہ کا اصل رخ ہو گا۔