اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کی قریباً 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار منتخب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نے اپنے پانچ سالانہ دور حکومت میں پانجواں بجٹ پیش کیا ہے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے سالانہ بجٹ 2017-18 پیش کیا گیا ۔ پاکستان کی قریباً 70 سال کی تاریخ میں پہلی بار یہ موقع آیا
کہ جمہوری طور پر منتخب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نے اپنے دور حکومت کا پانچواں بجٹ پیش کیا ہے ۔ یہ اعزاز میاں محمد نواز شریف اور سینیٹر اسحاق ڈار کو حاصل ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی تاریخ میں کوئی وزیر اعظم ایسا نہیں ہے جو جمہوری طریقے سے منتخب ہو کر پانچواں بجٹ پیش کر پایا ہو۔