جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

کچھ قوتیں مصطفیٰ کمال کو گورنر سندھ بنانے کیلئے سر گرم ہیں، ذوالفقار مرزا کا دعویٰ

datetime 25  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین(نیوز ڈیسک) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے رواں ماہ کے دوران لندن یا دبئی میں کسی بھی ایم کیو ایم رہنما سے ملاقات کی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔لندن سے ٹیلی فون کے ذریعے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ وہ ستمبر 2011ء میں کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کے خلاف لگائے جانے والے الزامات پر قائم ہیں۔مذکورہ پریس کانفرنس میں ذوالفقار مرزا نے قرآن کا نسخہ اپنے سر پر رکھ کر ایم کیو ایم کے سربراہ سمیت پارٹی کے بیشتر رہنماوں پر دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس اس حوالے سے ثبوت بھی موجود ہیں۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ وہ خفیہ ملاقاتوں پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض اور مصطفیٰ کمال اب بھی ایم کیو ایم کی دی جانے والی ہدایات کے مطابق کام کرتے ہیں اور وہ ایسے لوگوں سے بات کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ان دنوں میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ ذوالفقار مرزا نے رواں ماہ دبئی میں کراچی کے سابق ناظم مصطفیٰ کمال اور لندن میں ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد سے ملاقاتیں کی ہیں۔ذولفقار مرزا نے خبردار کیا کہ ایم کیو ایم اور دیگر کچھ قوتیں سندھ کے گورنر عشرت العباد کی جگہ مصطفیٰ کمال کو سندھ کا گورنر مقرر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اس موقع پر انہوں نے ایک بار پھر سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کو عہدے سے ہٹانے اور ان کے خلاف ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کی ڈیتھ سیل سے جاری ہونے والی ایک وڈیو میں لگائے جانے والے الزامات پر تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا۔سابق صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ صولت مرزا کا ویڈیو بیان اور ان کی جانب سے 2011ء4 میں ایم کیو ایم کے خلاف لگائے گئے الزامات ایک جیسے ہی ہیں۔انہوں ںے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلز پارٹی میں موجود دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ذوالفقار مرزا نے 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے سرچ آپریشن کو سیکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک ایسے آپریشن جاری رکھے جائے۔ذوالفقار مرزا نے ایک بار پھر تصدیق کی کہ ان کا تعلق پیپلز پارٹی کے ساتھ قائم ہے اور وہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارٹی کے دشمنوں کے خلاف اپنی مہم دوبارہ شروع کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…