اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا سفیر ضرور تھا مگر کام امریکہ کیلئے کرتا رہا، امریکی مفادات کیلئے کام کرنے کی وجہ سے جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں، پیپلزپارٹی دور حکومت میں امریکہ میں تعینات رہنے والے پاکستانی سفیر اور میمو گیٹ سکینڈل کے مرکزی کردار حسین حقانی نے بالآخر سچ اگل دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی پالیسی ادارے کی تقریب میں
حسین حقانی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں پاکستان کا سفیر ضرور تھا مگر امریکی مفادات کیلئے کام کرتا رہا۔ سابق سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ کیلئے کام کرنے کی وجہ سے جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں۔واضح رہے کہ رواں برس حسین حقانی نے ایک امریکی اخبار میں اپنے آرٹیکل میں ایبٹ آباد کمیشن سمیت ملکی سالمیت اور امریکی ایجنٹس کو ویزے دینے کے حوالے سےمبینہ طور پر اہم انکشافات کئے تھے جس کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی اور مختلف سیاسی شخصیات کی طرف سے اس معاملے پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کیاگیا تھا۔آرٹیکل بارے حسین حقانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی ایسی چیز تحریر نہیں کی جو جھوٹ ہو جس پر پاکستان میں واویلا کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس حسین حقانی نے ایک امریکی اخبار میں اپنے آرٹیکل میں ایبٹ آباد کمیشن سمیت ملکی سالمیت اور امریکی ایجنٹس کو ویزے دینے کے حوالے سےمبینہ طور پر اہم انکشافات کئے تھے جس کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی اور مختلف سیاسی شخصیات کی طرف سے اس معاملے پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کیاگیا تھا۔آرٹیکل بارے حسین حقانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی ایسی چیز تحریر نہیں کی جو جھوٹ ہو جس پر پاکستان میں واویلا کیا جا رہا ہے۔