ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

سندھ پولیس میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

datetime 25  مارچ‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ پولیس میں سنگین فراڈکاانکشاف ہوا ہے جس کے تحت جعلی دستخط کی بنیاد پر 20 برس قبل ملازمت سے برطرف کیے گئے 2 اہلکار بحال ہوگئے،اسی طرح تبادلے وتقرریوں کے علاوہ سینیارٹی لسٹوں میں ردوبدل کے بھی کئی کیسز سامنے ائے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں سنگین فراڈ کا انکشاف ہوا ہے جس کے تحت اعلیٰ افسر کے جعلی دستخط کی بنیاد پر نہ صرف تبادلے و تقرریاں کی جارہی ہیں بلکہ ملازمت سے برطرف 2 اہلکاروں کو بحال کردیا گیا،اہلکاروں کو 12اگست 1995اور27 جولائی 1994 کو برطرف کیا گیا جوکہ اعلیٰ افسرکے جعلی دستخط کی بنیاد پر20 برس بعد 2015 میں بحال ہوگئے، اس کے علاوہ کئی ایسے اہلکار ہیں جواسی طرح اپنی من پسند پوسٹوں پر تعیناتیاں حاصل کرتے رہے۔برطرف اہلکار جب جوائننگ پر پہنچے اور لیٹر جمع کرایا تو حکام کوشک گزرا، اسی طرح جب دواہلکار تبادلہ کرانے میں کامیاب ہوئے توحکام نیانھیں سینٹرل پولیس ا?فس طلب کیا توفراڈ کا پتہ چلا، جس پرمیٹھادر تھانے کومطلع کیا گیا اورایس ایچ او چوہدری ارشاد کوسینٹرل پولیس افس میں طلب کرکے بیانات قلمبند کیے گئے، مذکورہ فراڈ میں اسلام اباد کی ایک سرکاری جامعہ کے دفتر کا عملہ بھی ملوث ہے۔ذرائع نیبتایاکہ مذکورہ معاملے میں مبینہ طور پرسینٹرل پولیس افس کے کلرکس اسسٹنٹ نواب شاہ ،سینئرکلرک راجپر، احمد بابر، کاشف بنجمن، سرور، جونیئرکلرک نوید اورریاض زیدی شامل ہیں، اس سنگین فراڈ کے انکشاف کے بعد بڑے پیمانے پرتحقیقات کا ا?غاز کردیاگیا ہے، کئی ایسے کیسز ہیں جن میں تبادلے و تقرریوں کے نام پر لاکھوں روپے بھی بٹورے گئے اور اعلیٰ افسران کے جعلی دستخط کی بنیاد پرلیٹرز جاری کیے گئے ، ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس سلسلے میں میٹھادر تھانے میں جلد ایف ائی ار درج کیے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…