جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

رینجرزنے مشرف کی رہائش گاہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹا دیں

datetime 25  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)رینجرز نے سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کی رہائش گاہ کے اطراف میں رکھے گئے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹا کر سڑک کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے شہر بھر میں بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹانے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد رینجرز کی نفری نے کلفٹن کے علاقے زمزمہ اسٹریٹ کے قریب رہائش پذیر سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کی رہائش گاہ کے باہر اور اطراف میں لگائی گئی رکاوٹیں جس میں کنٹینرز اور کنکریٹ کے بلاکس شامل تھے انھیں ہٹا کر سڑک کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔اس حوالے ایس ایچ او کلفٹن سب انسپکٹر غزالہ کا کہنا تھا کہ رکاوٹیں ہٹانے کا عمل رینجرز کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس میں پولیس کا کوئی کردار نہیں ہے اور نہ ہی پولیس کے پاس اتنے اخیتارات ہیں کہ وہ اعلیٰ شخصیات کے رہائش گاہوں کے باہر لگے ہوئے بیریئرز اور رکاوٹوں کو ہٹا سکیں تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کچھ رکاوٹیں ان کی بنگلے کے قریب موجود ہیں جبکہ مکمل طور پر بند کی گئی سڑک کو عام ٹریفک اور لوگوں کی لیے کھول دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…