پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

حضورؐ کا حضرت عثمان سے حیا کرنا

datetime 26  مئی‬‮  2017 |

حضرت ابن عمرؓ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضورؐ (گھر میں) بیٹھے ہوئے تھے اور حضرت عائشہؓ آپ کے پیچھے بیٹھی ہوئی تھیں کہ اتنے میں حضرت ابوبکرؓ اجازت لے کر اندر آئے۔ پھر حضرت عمرؓ اجازت لے کر اندر آئے پھر حضرت سعد بن مالکؓ اجازت لے کر اندر آئے پھر حضرت عثمانؓ اجازت لے کر اندر آئے،

حضورؐ باتیں کر رہے تھے۔ اور حضورؐ کے گھٹنے کھلے ہوئے تھے (باقی حضرات کے آنے پر تو حضورؐ ایسے ہی رہے لیکن) حضرت عثمانؓ کے آنے پر حضورؐ نے اپنے گھٹنوں پر کپڑا ڈال دیا۔ اور اپنی زوجہ محترمہ (حضرت عائشہؓ) سے فرمایا ذرا پیچھے ہٹ کر بیٹھ جاؤ۔ یہ حضرات حضورؐ سے کچھ دیر بات کرکے چلے گئے تو حضرت عائشہؓ نے عرض کیا یانبی اللہؐ! میرے والد اور دوسرے صحابہ اندر آئے تو آپؐ نے نہ تو گھٹنے پر اپنا کپڑاٹھیک کیا اور نہ مجھے پیچھے ہونے کو کہا۔حضورؐ نے فرمایا کیا میں اس آدمی سے حیا نہ کروں جس سے فرشتے حیا کرتے ہیں اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے فرشتے عثمان سے ایسے ہی حیا کرتے ہیں جیسے اللہ اور رسولؐ سے کرتے ہیں۔ اگر وہ اندر آتے اور تم میرے پاس بیٹھی ہوتیں تو وہ نہ تو بات کر سکتے اور نہ واپس جانے تک سر اٹھا سکتے۔ (احکامات حجاب سے پہلے کا واقعہ ہے)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…