خیر پور(نیوز ڈیسک)انڈس ہائی وے پر سٹھارجا کے مقام پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔ انڈس ہائی وے پر خیرپور کے قریب سٹھارجا کے مقام پر ملتان سے کراچی جانے والی مسافر بس ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، اسپتال زرائع کے مطابق 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے