پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

اس تیر نے میرے بیٹے کو شہید کر دیا

datetime 25  مئی‬‮  2017 |

طائف کی لڑائی میں حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیٹے حضرت عبداللہ کو تیر لگا جس سے وہ شہید ہو گئے۔ ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس تشریف لائے اور فرمایا اے بیٹی! عبداللہ کی شہادت میرے نزدیک بکری کے کان کی مانند ہے جو گھر سے نکال دی گئی ہو (آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مقصد اس مصیبت کو کم جتانا تھا) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرمانے لگیں۔

اللہ کا شکر ہے جس نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو صبر کرنے کی طاقت دی اور ہدایت پر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مدد فرمائی۔ اس کے بعد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ باہر گئے پھر گھر تشریف لائے اور فرمایا اے بیٹی! شاید کہ تم نے عبداللہ کو دفن کر دیا ہو جبکہ وہ زندہ ہے؟ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے پڑھا، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اے ابا جان! ہم اللہ ہی کی ملک ہیں اور اسی کی طرف لوٹ جانے والے ہیں۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے غمزدہ ہو کر کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کی جو سمیع و علیم ہے پناہ میں آتا ہوں۔ شیطان مردود کی حرکتوں سے۔ پھر اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے فرمایا، اے بیٹی! کوئی شخص ایسا نہیں جس کے لئے اثر نہ ہو، ایک تو فرشتہ کا اثر اور دوسرا شیطان کا اثر (وسوسہ)۔ کچھ عرصہ کے بعد جب ثقیف کا وفد آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وہ تیر جو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے پاس رکھا ہوا تھا، ان کو دکھایا اور پوچھا، تم میں سے کوئی اس تیر کو پہچانتا ہے؟ بنوعجلان کے آدمی سعد بن عبید بولے، ہاں، اس تیر کو میں نے تراشا تھا اور اس پر پر لگایا اور اس کو تانت سے باندھا اور میں نے ہی اس کو چلایا۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا اسی تیر نے میرے بیٹے کو شہید کیا، اللہ کا شکر ہے کہ اس نے تیرے ہاتھ سے اس کو عزت دی اور شہید ہوا اور تم کفر کی حالت میں مرو گے کیونکہ وہ بہت خوددار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…