پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بدکار عورتوں کو سزا دینا

datetime 25  مئی‬‮  2017 |

آنحضرتﷺ کی وفات کی خبر پھیلتے ہی کندہ اور حضر موت تک پہنچی تو وہاں کے فاسقوں اور منافقوں نے جشن منایا اور سانپ (کفار) اپنی بلوں سے نکل آئے اور کچھ عورتیں نمودار ہوئیں جو خوشی کا اظہار کر رہی تھیں۔ ان عورتوں نے اپنے ہاتھ مہندی سے رنگے اور دف بجاتی ہوئی باہر نکل آئیں۔

یہ حالت دیکھ کر ایک غیرت مند مسلمان کھڑا ہوا اور اس نے اس منافقانہ سرکشی کیخلاف عملی قدم اٹھاتے ہوئے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مدینہ منورہ ایک پیغام بھیجا جس میں اس نے یہ اشعار لکھے ’’ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس پہنچ کر یہ پیغام پہنچاؤ کہ یہاں بدکار عورتوں نے تہمتیں لگائی ہیں ان عورتوں نے حضورﷺ کی وفات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہاتھ مہندی سے رنگے ہیں خدا آپ ؓ کو توفیق دے، آپ ان کے ہاتھ تیز تلوار سے کاٹ دیں۔ جیسے بجلی آسمان پر چمکتی ہے‘‘۔یہ پیغام حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر بجلی بن کر گرا، حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسا متواضع انسان آتش فشاں پہاڑ بن گیا اور اس فتنہ کی سرکوبی کے لئے شمشیر بے نیام بن گیا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فوراً اپنے گورنر کو یہ حکم بھیجا کہ وہ جا کر اللہ اور اس کے رسولﷺ کے لئے انتقام لیں چنانچہ انہوں نے ان عورتوں کو جمع کیا اور ان کے ہاتھ کاٹ دیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…