پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

اللہ و رسولؐ کا محبوب شخص

datetime 25  مئی‬‮  2017 |

خیبر، مدینہ کے قریب یہودیوں کا ایک مضبوط قلعہ تھا، جس کے سامنے تمام لشکروں کے قدم اکھڑ جاتے اور شہسوار دم توڑ جاتے۔ اس قعہ کی بلند و بالا چہار دیواری کی گئی تھی کہ اس کی بلندی تک دشمن کے تیر نہیں پہنچ سکتے تھے۔ اسی چہار دیواری کے قریب نبی کریمؐ اور آپؐ کے لشکر نے پڑاؤ ڈالا۔ پہلے دن حضرت ابوبکرؓ اپنی تلوار لہراتے ہوئے نکلے،

آپؓ کے ہاتھ میں جھنڈا تھا اور تمام مسلمان آپؓ کے پیچھے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر نکلے اور دشمن کے ساتھ خوب لڑے، لیکن اسی دوران آفتاب غروب ہو گیا اور مسلمان قلعہ میں داخل ہوئے بغیر واپس لوٹ آئے۔ دوسرے دن حضرت عمرؓ نے جھنڈا اٹھایا اور دشمن کے ساتھ خوب مقابلہ کیالیکن قلعہ پھر بھی فتح نہ ہوا، یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا اور ایک بار پھر مسلمان واپس لوٹ آئے۔ پھر نبی مکرمؐ نے فرمایا: میں کل ایک ایسے آدمی کو جھنڈا دوں گا جو خود بھی اللہ و رسولؐ سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور رسولؐ بھی اس سے محبت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ اس کے ہاتھوں فتح دیں گے۔ لوگوں نے اس حال میں رات بسر کی کہ ہر شخص کی تمنا تھی کہ اسے یہ شرف حاصل ہو، آپس میں سرگوشی کرتے رہے کہ آنحضورؐ کس کو جھنڈا دیں گے! حضرت عمرؓ کہنے لگے: میں نے صرف اسی دن امارت کی تمنا کی اس امید پر کہ میں وہ شخص ہو جاؤں جس سے اللہ اوراس کے رسولؐ محبت کرتے ہیں۔ جب صبح ہوئی تولوگوں کا ایک ہجوم آنحضرتؐ کے اردگرد جمع ہو گیا، تعداد مکمل ہو گئی اور صفیں سیدھی ہو گئیں، سب گردنیں لمبی کرکے دیکھنے لگے اور تمنا و آرزو کرنے لگے کہ اچانک نبی کریمؐ کی آواز بلند ہوئی: ’’علی بن ابی طالبؓ کہاں ہیں؟‘‘ حضرت علیؓ حاضر خدمت ہوئے، آشوب چشم میں مبتلا تھے آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی تھی، حضورؐ نے پوچھا: علیؓ! تجھے کیا ہوا؟

حضرت علیؓ نے عرض کی کہ آنکھیں دکھ رہی ہیں۔ حضورؐ نے فرمایا کہ میرے قریب ہوجاؤ۔ چنانچہ حضرت علیؓ قریب ہوئے۔ نبی پاکؐ نے ان کی آنکھوں میں اپنا لعاب دہن رکھا تو ان کو شفا ہو گئی۔ پھر آپؐ نے ان کو جھنڈا دیا اور فرمایا: ’’یہ علم لو، اور اسے لے چلو یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تیرے ذریعہ فتح دیں۔ حضرت علیؓ نے عرض کیا! یا رسول اللہؐ! کیا میں ان کے ساتھ قتال کروں تاوقتیکہ وہ ہماری طرح ہو جائیں۔

حضورؐ نے فرمایا کہ ’’یوں ہی چلے جاؤ، ان کے میدان میں اتر کر پہلے انہیں اسلام کی دعوت دینا اور ان کو بتانا کہ ان پر اللہ کا کیا حق واجب ہے، خدا کی قسم! اگر تمہارے ذریعہ ایک شخص کو بھی ہدایت مل گئی تو یہ تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بدرجہا بہتر ہے۔‘‘ جب حضرت علیؓ یہودیوں کے اس قلعہ کے قریب گئے تو قلعہ کی چوٹی سے ایک یہودی نے جھانکا اور پوچھا کہ تم کون ہو؟ آپؓ نے فرمایا کہ میں علی بن ابی طالبؓ ہوں۔ یہودی نے کہا کہ قسم ہے اس کتاب کی جو موسیٰؑ پر نازل ہوئی تم ضرور غالب رہو گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…