پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں تیری گردن اڑا دیتا

datetime 25  مئی‬‮  2017 |

ایک باتونی شخص، حضرت علیؓ کے پاس بیٹھا ہواتھا، بڑی بے تکی باتیں کر رہا تھا، اچانک کہنے لگا: اے امیر المومنین! عثمانؓ (نعوذ باللہ) دوزخی ہیں۔ حضرت علیؓ نے اس سے پوچھا: تجھے کیسے علم ہوا؟ اس نے کہا کہ انہوں نے کئی بدعات ایجاد کی ہیں۔ حضرت علیؓ نے اس سے پوچھا کہ اگر تیری کوئی بیٹی ہو تو کیاتو لوگوں سے مشورہ کیے بغیر اس کی شادی کرے گا؟ اس نے کہا کہ نہیں۔ حضرت علیؓ نے پوچھا کہ رسول اللہؐ کی اپنی صاحبزادیوں کے متعلق جو رائے تھی اس سے زیادہ بہتر کسی اور کی رائے ہو سکتی ہے؟اس آدمی نے جواب دیا کہ نہیں۔

پھر آپؓ نے فرمایا کہ مجھے یہ بتاؤ کہ نبی کریمؐ جب کسی کام کے کرنے کا ارادہ فرماتے تھے تو استخارہ فرماتے تھے یا نہیں؟ اس نے کہا کہ ہاں، استخارہ فرماتے تھے۔ حضرت علیؓ نے فرمایا کہ تو پھر کیا اللہ تعالیٰ نے اپنے نبیؐ کی صاحبزادیوں کے لیے عثمانؓ کا انتخاب کیا یا نہیں؟ وہ آدمی کہنے لگا کہ ہاں، عثمانؓ کا انتخاب کیا۔ اس کو اپنی ہالت کا علم ہو گیا۔ پھر حضرت علیؓ نے فرمایا: ’’میں نے تجھے مارنے کے لیے اپنی تلوار میان سے نکالی تھی مگر اللہ نے اس کا انکار کیا۔ خبردار! خدا کی قسم! اگر تو کوئی اور بات کرتا تو میں تیری گردن اڑا دیتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…