پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

قیامت کے دن تمام حسب و نسب ختم ہو جائیں گے، بس میرا حسب اور نسب باقی رہے گا

datetime 24  مئی‬‮  2017 |

حضرت عمرؓ نے حضرت علیؓ کو ان کی صاحب زادی حضرت ام کلثوم کے لیے نکاح کا پیغام دیاتو حضرت علیؓ نے فرمایا کہ میں نے تو اپنی بیٹیاں حضرت جعفرؓ کی اولاد کے لیے روک رکھی ہیں۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ اے علیؓ! تم میرا اس سے نکاح کر دو، خدا کی قسم! روئے زمین پر میری طرح کوئی شخص ایسا نہیں ہے جو اس کے ساتھ نیک برتاؤ کرے گا۔ حضرت علیؓ نے خوشی سے فرمایا کہ مجھے قبول ہے۔ چنانچہ حضرت عمرؓ نے ان مہاجرین صحابہؓ کو اطلاع دی جو روضہ رسولؐ اور منبر رسولؐ

کے درمیان بیٹھے تھے اور شہد کی مکھی کی طرح وہاں سے آوازیں آ رہی تھیں۔ حضرت عمرؓ نے ان لوگوں سے فرمایا کہ مجھے رخصت کرو، لوگوں نے پوچھا کہ اے امیرالمومنین! کس کے ساتھ؟ فرمایا کہ علی بن ابی طالبؓ کی بیٹی ام کلثومؓ کے ساتھ۔ خدا کی قسم! میں نے رسول اللہؐ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کے دن تمام حسب و نسب ختم ہو جائیں گے، بس میرا حسب اور نسب باقی رہے گا۔‘‘ اور میں نے حضورؐ کی صحبت اٹھائی ہے پس میں نے چاہا کہ میرا بھی آنحضورؐ کے ساتھ ایک نسب (رشتہ) ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…