پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

پانامہ جے آئی ٹی ،میں نہیں مانتا،وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے حیرت انگیزموقف اختیارکرلیا

datetime 24  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی ین پی)وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے 2ارکان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جے آئی ٹی کے رکن بلال رسول کے مسلم لیگ (ق)سے قریبی تعلقات ہیں اور ان کی اہلیہ 2013کے انتخابات میں ق لیگ کی امیدوار تھیں جبکہ بلال رسول سابق گورنر اور تحریک انصاف کے موجود ہ رہنما میاں اظہر کے بھی قریبی عزیز ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے 2ارکان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان ( ایس ای سی پی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اورجے آئی ٹی کے رکن بلال رسول کے مسلم لیگ (ق)سے قریبی تعلقات ہیں اور ان کی اہلیہ 2013کے انتخابات میں ق لیگ کی امیدوار تھیں جبکہ بلال رسول سابق گورنر اور تحریک انصاف کے موجود ہ رہنما میاں اظہر کے بھی قریبی عزیز ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق اورجے آئی ٹی کے رکن بلال رسول کی اہلیہ شاہین رسول کا نام پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پارٹی پینل میں تھا۔ مسلم لیگ ق کے امیدوار کے پینل میں شاہین کا نام124 ویں نمبر پر تھا ۔ان وجوہات پر حسین نواز نے ان پر تحفظات کا اظہار کیا جبکہ سٹیٹ بنک کے نمائندے عامر عزیز پر بھی اعتراض کیاگیاہے۔۔ حسین نوا ز کی درخواست پر جے آئی ٹی کے دو ممبران ایس ای سی پی کے بلال رسول اور سٹیٹ بنک کے عامر عزیز پر اعتراضات کی درخواست پر سپریم کورٹ نے 29 مئی سماعت کیلئے تاریخ مقرر کر دی ۔ حسین نواز شریف نے اعتراض اٹھایا ہے کہ  تحریک انصاف کے رہنما میاں اظہر کے قریبی رشتہ دارجبکہ عامر عزیز سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے قریبی ساتھی رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے حسین نواز کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر کے 29 مئی پیر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…