منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

جوڈیشل کمیشن کا قیام آئین سے متصادم ہے‘فاروق ستار

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی مخالفت کردی جب کہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ حکومت کا تحریک انصاف کے ساتھ معاہدہ آئین سے متصادم ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماو¿ں کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت آرڈیننس یا بل لاناآئین سے متصادم ہے اس لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاملے پر حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان طے پانے والا معاہدہ آئین سے متصادم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 189 کے تحت کمیشن کا قیام بھی آئین سے متصادم ہے اس لئے ایم کیو ایم جوڈیشل کمیشن کے قیام کی حمایت نہیں کرسکتی۔
ایم کیو ایم رہنما سے صحافیوں نے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق سوال پوچھا تو ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ جب کراچی دلی کی طرح اجڑ جائے گا تو وزیراعظم ملاقات کے لئے وقت دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…