اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

میں وہ ہوں جس کا نام میری ماں نے حیدررکھا ہے

datetime 24  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک یہودی شخص ’’مرحب‘‘ اپنے گھوڑے کی پیٹھ پر سوار ہوا، وہ بڑا مغرور و متکبر سردار تھا اور بڑے جوش و خروش سے یہ رجز پڑھتے ہوئے نکلا: ’’خیبر مجھ کو جانتا ہے کہ میں مرحب ہوں، ہتھیار بند ہوں، بہادر ہوں، تجربہ کار ہوں، جبکہ لڑائی کی آگ بھڑکتی ہے۔‘‘ عامر بن سنانؓ اس رجز کا جواب دیتے ہوئے نمودار ہوئے اور یہ کہا:

’’خیبر مجھے جانتا ہے کہ میں عامر ہوں، ہتھیار بند ہوں، بہادر ہوں اور جان کی بازی لگانے والا ہوں۔‘‘دونوں باہم صف آراء ہوئے، تلواریں چلیں، مرحب یہودی کی تلوار حضرت عامرؓ کی ڈھال میں گھس گئی، حضرت عامرؓ نے نیچے سے وار کرنے کا ارادہ کیا تو اپنی تلوار لگی اور شہید ہو گئے۔ لوگ کہنے لگے: عامرؓ کے اعمال ضائع ہو گئے اس نے اپنی جان کو خود ہی قتل کر دیا۔ حضرت سلمۃ بن الاکوعؓ دوڑتے ہوئے آئے اورحضور اقدسؐ کی خدمت میں روتے ہوئے حاضر ہوئے۔ آنحضرتؐ نے پوچھا: اے سلمۃؓ! تجھے کیا ہوا؟ سلمہؓ نے اپنے آنسو پونچھتے ہوئے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ عامرؓ نے اپنے اعمال ضائع کردئیے۔ (یہ سن کر) حضور اکرمؐ کا چہرہ متغیر ہو گیا، آپؐ نے غضبناک ہو کر فرمایا: ’’اے سلمہؓ! یہ بات کس نے کہی ہے۔ سلمہؓ نے عرض کیا آپؐ کے چند صحابہؓ ایسا کہہ رہے ہیں۔ نبی پاکؐ نے فرمایا: ’’وہ جھوٹ کہتے ہیں، بلکہ عامرؓ کیلیے دوہرا اجر ہے۔‘‘ اس کے بعد نبی کریمؐ نے حضرت علیؓ کو علَم مرحمت فرمایا، چنانچہ حضرت علیؓ اس مرحب یہودی کے مقابلے میں آئے جو یہ کہہ رہا تھا: ’’خیبر مجھ کو جانتا ہے کہ میں مرحب ہوں، ہتھیار سے لیس ہوں، بہادر ہوں، تجربہ کارہوں، جب کہ لڑائی کی آگ بھڑکتی ہے۔‘‘ حضرت علیؓ اس کے متکبرانہ رجز کا جواب دیتے ہوئے آگے بڑھے اور یہ کہا:’’میں وہ ہوں جس کا نام میری ماں نے حیدررکھا ہے،

جھاڑی کے شیر کی طرح مہیب اور خوفناک، میں دشمنوں کو نہایت سرعت سے قتل کر دیا کرتا ہوں۔‘‘پھر اس کے قریب پہنچے اور مرحب پر ایسا حملہ کیا جیسے شیر اپنے شکار پر حملہ کرتا ہے۔ حضرت علیؓ نے اپنی تلوار آسمان کی طرف اٹھائی اور مرحب کے سر پرتلوار کا وار کرکے اس کے جسم کے دو ٹکڑے کردئیے۔ مرحب بیل کی طرح خون میں لت پت ہو کر گر پڑا اور سسک سسک کرمر گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…