بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کو ہرا کر پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔بارش کے باعث میچ کو 43اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔پروٹیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے لیکن ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت جنوبی افریقہ کو 17 رنز اضافی دیئے گئے اس طرح جنوبی افریقہ نے حریف کو 298 رنز کا ہدف دیا. جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم عاملہ 10 اور کاک 14 رنز بنا کر ا?ﺅٹ ہوئے۔ روسو 39 کے سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ ڈو پلیسز 82 سکور کے ساتھ نمایاں رہے۔ڈویلیز 45 گیندوں پر 65 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ان کی اننگ میں 8 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ ملر نے 18 گیندوں پر 49 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی ان کی اننگ میں چھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ نے 2 اور اینڈرسن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔مطلوبہ ہدف کے جواب میںنیوزی لینڈ نے برق رفتار آغاز کیا۔ اوپننگ بلے باز میکولم نے 22 گیندوںپر نصف سنچری بنائی۔گرانٹ ایلیٹ نے شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…