پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

حضرت عمرؓ کا حضرت علیؓ کو بوسہ دینا

datetime 23  مئی‬‮  2017 |

ایک آدمی پریشان روتا ہوا امیر المومنین حضرت عمرؓ کی خدمت میں حاضر ہوا اور سخت آواز میں پکار کر کہنے لگا: یا امیر المومنین! میری مدد فرمائیں۔ یا امیرالمومنین! میری مدد فرمائیں۔ حضرت عمرؓ نے متحیر ہو کر فرمایا: ارے! کس کے خلاف تیری مدد کروں؟

اس آ دمی نے حضرت علیؓ کو اپنی نظر کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: اس آدمی کے خلاف جو آپؓ کے برابر بیٹھا ہوا ہے، حضرت عمرؓ نے حضرت علیؓ کی طرف دیکھا، پھر فرمایا: اے ابوالحسن! اٹھو اور اپنے فریق کے برابر بیٹھ جاؤ۔ حضرت علیؓ اٹھے اور اپنے فریق مخالف کے برابر بیٹھ گئے، دونوں نے باہمی مباحثہ کیا پھر وہ شخص جو صاحب استغاثہ تھا واپس چلا گیا اور حضرت علیؓ اپنی جگہ پر امیر المومنین کے برابر آ کر بیٹھ گئے۔ حضرت عمرؓ نے دیکھا کہ حضرت علیؓ کا چہرہ متغبر ہے۔ حضرت عمرؓ نے پوچھا: اے ابوالحسن: کیا بات ہے آپ کا رنگ کیوں بدلا ہواہے؟ کیا آپؓ کو اس واقعہ سے ناگواری ہوئی۔ حضرت علیؓ نے فرمایا کہ ہاں، حضرت عمرؓ نے پوچھا: آپؓ کو کس بات پر ناگواری ہوئی؟ حضرت علیؓ نے فرایا کہ آپؓ نے مجھے میرے مخالف فریق کی موجودگی میں میری کنیت سے یاد کیا اور کہا کہ اے ابو الحسن! اٹھو! آپؓ نے یوں کیوں نہیں کہا: اے علیؓ اٹھو! اپنے فریق مخالف کے ساتھ بیٹھ جاؤ؟ فاروقِ اعظمؓ کا چہرہ دمک اٹھا، چہرہ پر خوشی کے آثار نمایاں ہو گئے، حضرت علیؓ کو گلے لگایا اور یہ کہتے ہوئے ان کو بوسہ دینے لگے: میرے باپ تم پرفدا ہوں، تمہاری وجہ سے ہی اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہدایت عطا فرمائی اور تمہاری وجہ سے ہی اللہ تعالیٰ نے ہم کو اندھیروں سے نکال کر روشنی عطا فرمائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…