ایک دفعہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ اپنے بیٹے عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، دیکھا کہ ان کے سامنے گوشت رکھا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا یہ گوشت کیسا ہے؟ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے متردد ہو کر کہا کہ گوشت کھانے کو میرا جی چاہا تھا۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ڈانٹتے ہوئے فرمایا کہ جس چیز کو بھی تمہارا جی چاہے گا کھاؤ گے؟ کسی شخص کے اسراف والا عمل کرنے کے لئے یہی کافی ہے کہ اس کو جو چیز بھی مرغوب ہو کھا لے۔