معاویہ بن خدیج سکندریہ کی فتح کی خوش خبری لے کر امیرالمومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو دیکھا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ چت لیٹے ہیں۔ معاویہ کہنے لگے ’’امیرالمومنین سو رہے ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فوراً گھبرا کر اٹھے اور فرمایا کہ اے معاویہ!
جب تم مسجد میں آئے تو تم نے کیا کہا؟ معاویہ نے کہا کہ میں نے کہا کہ امیرالمومنین سو رہے ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تو نے برا گمان کیا۔ اگر میں دن کے وقت سو گیا تو رعایا کو برباد کروں گا اور اگر رات کو سو گیا تو اپنی ذات کو برباد کر دوں گا۔ اے معاویہ! بھلا اس کے باوجود نیند آ سکتی ہے۔