اسلام آباد( نیوزڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کا فیصلہ تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کیا ، ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ کراچی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ صورتحال بہتر ہو رہی ہے ، توانائی بحران ورثے میں ملا ، محدود وسائل کے باوجود توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں۔ وہ مختلف شہروں کے اراکین اسمبلی سے بات چیت کر رہے تھے۔