علامہ حلبیؒ نے سیرت حلبیہ میں مشہور صحابی حضرت خوات بن جبیرؓ کے متعلق لکھا ہے کہ اسلام لانے سے قبل ایک دن وہ چند عورتوں کے پاس سے گزرے، ان عورتوں کے حسن نے دل موہ لیا، ان کے پاس بیٹھنے کے لئے یہ بہانہ تراشا کہ میرا اونٹ بھاگ گیا ہے، میرے ساتھ تم رسی بٹ دو، اس بہانہ سے حضرت خوات بن جبیرؓ ان عورتوں کے پاس بیٹھ گئے، اتفاقاً، ادھر سے رسول اللہﷺ کا
گزر ہوا، آپﷺ حقیقت حال سمجھ گئے لیکن خاموشی کے ساتھ وہاں سے گزر گئے، بعد میں جب حضرت خوات بن جبیرؓ اسلام لے آئے تو سرور دوعالمﷺ نے مسکراتے ہوئے ان سے پوچھا ’’ما فعل بعیرک الشارد؟‘‘ آپ کے بھاگنے والے اونٹ کا کیا بنا؟حضرت خوات بن جبیرؓ آپﷺ کی تعریض سمجھ گئے اور بڑا خوبصورت جواب دیا کہا! یا رسول اللہﷺاس کو تو اسلام نے باندھ لیا۔