جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی دعا کی برکت

datetime 23  مئی‬‮  2017 |

اہل شام کا ایک آدمی تھا، اس کی جنگ کے میدان میں آواز شیر کی طرح تھی، لشکر میں اس کی آواز ہزار شہ سواروں سے زیادہ بہتر تھی۔ جب وہ پکارتا تو سارا مجمع اس کے پیچھے چلنا شروع کر دیتا، وہ ایک دن مدینہ میں امیرالمومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو ملنے آیا لیکن ملاقات نہ ہوئی۔

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ فلاں بن فلاں نے کیا کیا؟ لوگوں نے بتایا کہ وہ شراب پیتا ہے؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے کاتب (سیکرٹری) کو اور اس سے فرمایا کہ ’’فلاں بن فلاں کے نام عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی طرف سے لکھو کہ میں تمہارے ساتھ اللہ تعالیٰ کی نعمت پر اس کی تعریف کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں جو گناہوں کو بخشنے والا، توبہ قبول کرنے والا اور سخت سزا دینے والا اور قدرت والا ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کے پاس سب کو جانا ہے‘‘۔ (سورۃ المومن کی آیت 3 کاترجمہ ہے)۔ پھرآپ نے اپنے اصحاب رضی اللہ عنہم سے بھی فرمایا کہ اپنے بھائی کیلئے دعا کرو کہ وہ اپنے دل کے ساتھ اللہ کی طرف متوجہ ہو اور اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمائے۔ جب وہ خط اس آدمی کو پہنچا تو اس نے پڑھا تو بار بار یہ الفاظ دہرانے لگا ’’وہ گناہوں کو بخشنے والا، توبہ قبول کرنے والا اور سخت سزا دینے والا ہے‘‘۔ پھر کافی دیر تک روتا رہا حتیٰ کہ آنسوؤں سے اس کی داڑھی بھیگ گئی اس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی دعا کی برکت سے اس کو شراب نوشی کرتے نہیں دیکھا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…