پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

چینی کمپنی کا گوادر میں ماہی گیری کا بڑا مرکز قائم کرنے کا اعلان

datetime 23  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آ ئی این پی )  چینی کمپنی گوادر میں ماہی گیری کا سب سے بڑا مرکز قائم کرے گی ،  یوفے کمپنی گوادر میں 51کروڑ یوان کی سرمایہ کاری سے   سی فوڈ   پروسیسنگ کارخانہ    اور  سمندری سائنسی ریسرچ سینٹر   تعمیر کرے گی ،

کمپنی  ہر ایک دن کے وقفے کے بعد گوادر سے سی فوڈ  چین پہنچائے گی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان کے بندرگاہی علاقے گوادر سے حاصل ہونے والے سی فوڈ کی فراہمی چین کے علاقے سنکیانگ کو شروع ہو گئی ہے اور اس حوالے سے  ڈیڑھ ٹن سی فوڈ کی پہلی کھیپ حالیہ دنوں  سنکیانگ کے شہر کلامائی پہنچ گئی۔ کلامائی کا شمار دنیا میں سمندر  سے طویل مسافت والے علاقوں میں کیا جاتا ہے۔ سی فوڈ درآمد کرنے والی مقامی کمپنی یوفے کے جنرل مینیجر  لو جون نے بتایا کہ یہ  گوادر سے آنے والی سی فوڈ کی پہلی کھیپ ہے جس کے بعد   ہر ایک دن کے وقفے کے بعد گوادر سے سی فوڈ   کلامائی کی مارکیٹ تک پہنچایا جائیگا۔  انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں یوفے کمپنی نے گوادر میں اپنی ایک شاخ  قائم کی ہے ۔ یہ گوادر میں کاروباری لائسنس حاصل کرنے والی پہلی چینی کمپنی ہے۔   لو جون نیکہا  یوفے کمپنی تقریبا اکیاون کروڑ یوان  گوادر میں سی فوڈ  کی پروسیسنگ کارخانے کے قیام  اور  سمندری سائنسی ریسرچ سینٹر  کی تعمیر پر صرف کرے گی ۔ یہ گوادر میں ماہی گیری کا سب سے بڑا مرکز ہوگا۔ یاد رہے کہ کلامائی اور گوادر کو جڑواں شہروں کا درجہ حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…