جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کا نیا ڈرامہ شروع،راجستھان سے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے مبینہ ایجنٹ سمیت 3 پاکستانی گرفتارکرلئے،گرفتاری کے وقت مذکورہ افراد کیا کررہے تھے؟مضحکہ خیزدعویٰ

datetime 20  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے پور (آئی این پی) بھارت نے ’’ را ‘‘ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں دہشتگردی اور انکشافات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہوئے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے مبینہ ایجنٹ سمیت 3پاکستانیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران ریاست راجستھا ن سے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے مبینہ ایجنٹ اور دیگر 2پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پاکستانی ایجنٹ حاجی خان کو

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جیسل میر کیگاں میں ایک گھر سے گرفتار کیا گیاجو مبینہ طور پر اہم اطلاعات پاکستانی خفیہ ایجنسی کو دے رہا تھاجس کے قبضے سے خفیہ دستاویز بھی ملے ہیں ۔واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل بھی اپنے شہریوں کو پکڑ کر انھیں پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ قرار دیتا رہا ہے اور اب وہ کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں دہشتگردی اور انکشافات سے توجہ ہٹانے کی کوششیں کرتے ہوئے اس طرح کے حربے استعمال کررہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…