آکلینڈ(ویب ڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے 282 رنز ہدف کے تعاقب میں برق رفتار اننگ کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں? کے نقصان پر21 اوورز میں 149 رنز بنا لیے.میکولم نے 22 گیندوں پر نصف سنچری بنا ڈالی. بارش کے باعث میچ کو 43اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔پروٹیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم عاملہ 10 اور کاک 14 رنز بنا کر ا?ﺅٹ ہوئے۔ روسو 39 کے سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ ڈو پلیسز 82 سکور کے ساتھ نمایاں رہے۔ڈویلیز 45 گیندوں پر 65 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ان کی اننگ میں 8 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ ملر نے 18 گیندوں پر 49 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی ان کی اننگ میں چھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ نے 2 اور اینڈرسن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔مطلوبہ ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ نے برق رفتار آغاز کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر21 اوورز میں 149 رنز جڑ دیئے. اوپننگ بلے باز میکولم نے 22 گیندوں پر نصف سنچری بنا ڈالی.