اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے صوبہ الجوف میں واقع حضرت عمر کی تعمیر کردہ خوبصورت مسجد ’مسجدِ عمر‘ اسلامی تاریخ کی ایک اہم ترین مسجد ہے جب کہ مسجد کو تاحال برقرار رہنے کے باعث بڑی اہمیت حاصل ہے۔سعودی عرب کے شمال مغربی صوبے الجوف میں واقع “مسجدِ عمر” کو حضرت عمر نے تعمیر کیا تھا جو مسجد نبوی سے بہت زیادہ مشابہت رکھتی ہے۔ مسجد عمر کے مینار اندر سے 4 منزلوں پر تقسیم ہیں اور ہرمنزل پر کھڑکیاں موجود ہیں
مغرب سے مشرق کی جانب اس کی لمبائی 33 میٹر اور چوڑائی 18 میٹر ہے۔مسجدِ عمر کو مٹی کے پتھروں کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا، مسجدِ عمر قبلے کی جانب گیلری، محراب ، منبر، مسجد کے صحن کے علاوہ جائے نماز پر مشتمل ہے۔ مسجد کا منفرد صورت کا 13 میٹر بلند مینار اس کی شہرت میں اہم کردار کا حامل ہے۔دوسری جانب عقبی جانب سے مسجد کے ساتھ ایک جائے نماز ہے جو بنیادی مسجد کے نیچے واقع ہے اورحیرت انگیز طور پر یہاں پر شدید سردی کے موسم بھی میں نماز ادا کی جاسکتی ہے۔