جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے 19اپریل کو کراچی میں جلسے کااعلان کردیا

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے246 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کی انتخابی مہم کے لیے 19اپریل کوایم کیوایم کے مرکز90 کے قریب عزیزا باد کے جناح گراؤنڈ میں کراچی کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کا اعلان کردیا۔پیرکو کراچی میں پی ٹی ا ئی کے مرکزانصاف ہاو س میں یومِ پاکستان کے موقع پریوتھ کنونشن کاانعقاد کیا گیا۔ اس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ا ئی کے رہنما اسد عمر نے کہاکہ ایم کیوایم ڈوبتی کشتی ہے، این اے246 کے ضمنی انتخابات کے بعدایم کیو ایم تاریخ کا حصہ بن جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کا ماضی ہے لیکن مستقبل نہیں، ایم کیوایم کے ساتھ جولوگ ہیں ان سے کہتا ہوں پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلیں۔ انھوں نے کہاکہ الطاف حسین سن لیں، پاکستان بناناغلطی نہیں بلکہ مسلمانوں کی سب سے بڑی فتح ہے۔ کراچی پاکستان کاصرف دل ہی نہیں، دماغ بھی ہے۔پی ٹی ا ئی کے رکنِ قومی اسمبلی عارف علوی نے کہا کہ این اے246 میں ایم کیوایم ماضی کی تاریخ بن جائے گی۔ اس حلقے پر شفاف انتخابات ہوئے توایم کیو ایم راہ فراراختیار کرے گی۔ اس موقع پرعلی زیدی نے عمران خان سے درخواست کی کہ ضمنی انتخابات سے پہلے 16سے 20 اپریل تک کراچی میں گزاریں۔ انھوں نے پی ٹی ا?ئی کراچی کے کارکنوں سے اپیل کی کہ ضمنی انتخابات کی تیاری کے لیے این اے246 کا رخ کریں اور 19اپریل کوہونے والے جلسے کوکامیاب بنائیں۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…