نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگر پاکستان نے کلبھوشن یادو کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل نہ کیا تو بھارت اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے رجو ع کرسکتا ہے ۔بھارتی خبررساں ادارے ’’اے این آئی ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اگرپاکستان نے کلبھوشن یادو کو سزائے موت دینے سے
متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے انکار کیا تو بھارت اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے رجو ع کرسکتا ہے۔اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اقوام متحدہ کا ہررکن ملک عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو ماننے کا پابندہے اور اگر کوئی فریق اس کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرتا تو دوسرا فریق سیکورٹی کونسل سے رجوع کرسکتا ہے ۔