بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف اداکارہ’’ ریما ‘‘ انتقال کر گئیں 

datetime 18  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی فلم انڈسٹری میں مختلف کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ ریما لاگو انتقال کر گئیں ۔ریما لاگو کی عمر 59سال تھی ۔اطلاعات کے مطابق ریما گزشتہ کچھ عرصے سے” چیسٹ پین “کا شکار تھی ، جس کی وجہ سے ان کو کوکیلبن ہسپتال اندھیری ویسٹ ممبئی میں داخل کروایا گیا تھا ۔

تاہم ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ریما کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی تھی ۔ ریما نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز مراٹھی اور ہندی فلموں سے کیا تھا ۔ اکثر فلموں میں انہوں نے سپورٹنگ کردار ادا کیا تھا ۔عمر کے آخری عشرے میں وہ ماں کے کردار میں نظر آئیں ۔انہوں نے فلم ”میں نے پیار “،” ہم ساتھ ساتھ ہیں “، اور جڑواں میں سلمان خان کی ماں کا کردار ادا کیا تھا ۔ریما کو ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی تھی ۔اداکارہ ریما لاگو اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں اور انہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ”کل ہو نا ہو“،”کہیں پیار نہ ہو جائے“، ”دیوانے“، ”واستو“،”کچھ کچھ ہوتا ہے“اور”جڑواں“ شامل ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…