جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتا، گورنرخیبر پختونخوا سردار مہتاب

datetime 23  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی کوئی اطلاعات نہیں اس لئے تصدیق یا تردید نہیں کرسکتا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار مہتاب عباسی کا کہنا تھا کہ وادی تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں تاہم پاک فوج کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کے حوالے سے کسی قسم کی اطلاعات نہیں ہیں، اس حوالے سے آئندہ ایک دو روز میں صورت حال واضح ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی ادارے بلا تفریق کارروائیاں کر رہے ہیں۔
وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ سب کے لیے قابل قبول ہونا چاہیے، امید ہے کہ معاہدے کے سیاست پر مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی کی طرف نہیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہے اور سب نے مل کر ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانا ہے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…