جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ن لیگ اور پی ٹی آئی معاہدے کے اہم انکشافات سامنے آگئے

datetime 23  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق معاہدے کے مندرجات منظرعام پر آگئے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر عام انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوتی ہے تو وزیراعظم خود اسمبلی توڑ دیں گے جب کہ تحقیقات میں آئی ایس آئی اور ایم آئی سے مدد لینے کا کہا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے مابین جوڈیشل کمیشن کے قیام پر ہونے والے معاہدے کے مندرجات منظرعام پر آگئے جس کے مطابق عام انتخابات میں دھاندلی ثابت ہونے کی صورت میں وزیراعظم خود اسمبلی توڑ دیں گے اور ملک بھر میں بیک وقت انتخابات ہوں گے جب کہ دھاندلی کی تحقیقات 45 دن کے بجائے سمری ٹرائل کے زریعے کرائی جائے گی اور جوڈیشل کمیشن کے لئے مجوزہ آرڈیننس کو بھی معاہدے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن پر ہونے والے سمجھوتے کی کاپیاں تمام پارلیمانی رہنماؤں کو ارسال کردیں جب کہ وزیراعظم نواز شریف منگل کو تمام پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جس میں جوڈیشل کمیشن اور پی ٹی آئی سے ہونے والے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…