منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان سے کینیڈین ہائی کمشنر کی اہم ملاقات ،تفصیلات جاری

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں متعین کینیڈین ہائی کمشنر کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں پاک۔کینیڈا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات اطمینان بخش ہیں۔پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات میں کینیڈا کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت میں پائیداری اور استحکام کیلئے انتخابات میں شفافیت ناگزیر ہے۔تحریک انصاف نے انتخابات کو آلائشوں سے پاک کرنے کیلئے صبر آزما جدوجہد کی۔میری جماعت کی کاوشوں کے نتیجے میں آج انتخابی اصلاحات کو قومی سیاست میں مرکزیت حاصل ہے۔اتخابی اصلاحات کے حوالے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات کیلئے کی جانے والی پارلیمانی کاوشوں میں فعال کردار ادا کیا۔انتخابی اصلاحات کے باب میں کی جانے والی کاوشوں کے نتائج کچھ زیادی اطمینان بخش نہیں۔انتخابی اصلاحات کا عمل مکمل ہونے کی بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تشکیل نو کی جانی چاہئیے۔دہشت گردی آج بھی پاکستان کو درپیش بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشنز سے صورتحال میں نمایاں بہتری کے باوجود چیلنجز موجود ہیں ۔اس ضمن میں کامیابی کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر جامع عملدرآمد اور نیکٹا کی مکمل فعالیت ناگزیر ہیں۔ عمران خان نے اس ملاقات میں یہ بھی کہا کہ پختونخوا میں پولیس اصلاح کار کے بعد سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔جبکہ کینیڈین ہائی کمشنر نے ملاقات کیلئے وقت دینے اور اہم موضوعات و معاملات پر اپنی رائے سے آگاہ کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…