منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

آپریشن ضرب عضب میں شہید جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

datetime 22  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والے فوجی جوان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والے قائد آباد سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ حوالدار غلام محمد کی میت ان کے آبائی گاﺅں گنجیال پہنچی تو علاقہ بھر کے لوگ شہید کے آخری دیدار اور نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پہنچنا شروع ہو گئے۔ شہید حوالدار غلام محمد کو نماز جنازہ کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ شہید کو سلامی پیش کرتے ہوئے اس کے اعزاز میں اعزازیہ فائر کئے گئے جس سے حاضرین کے دل شہادت کے جذبہ سے سرشار ہو گئے۔ اس موقع پر میجر وقاص نے شہید کی قبر پر صدر پاکستان،چیف آف آرمی سٹاف اور چیئرمین جے سی ایس سی کے طرف سے قبر پر پھول چڑھائے۔ شہید غلام محمد کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ اس کے بیٹے نے کہا کہ اسے اپنے باپ کی شہادت پر فخر ہے۔ اس موقع پر شہید کے والد دوست محمد نے کہا کہ اس کے ایک بیٹے نے ملک کی خاطر جان قربان کی اس کا دوسرا بیٹا بھی آرمی میں ہی ملک کی خدمت کر رہا ہے اور کرتا رہے گا ، جبکہ شہید غلام محمد کے بھائی نے کہا کہ میں بھی اپنے بھائی کی طرح ملک کے لئے جان قربان کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…