ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

طیارہ کوڑوں کے مول بیچنے والے پی آئی اے کے جرمن عہدیدار کے ساتھ کیا ہوا؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ  ڈیسک) پی آئی اے کے سابق قائم مقام سی ای او ہلڈن برنڈ کو ملک سے ایک بار باہر جانے کی اجازت دے دی گئی، ہلڈن برنڈ روانگی کی تاریخ سے 30 روز تک اپنے آبائی وطن میں رہ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سابق قائم مقام سی ای او ہلڈن برنڈ کو بیرون ملک روانگی کی اجازت مل گئی، وزارت داخلہ کی جانب سے ہلڈن کا نام ایک بار ای سی ایل سے نکالنے پر مبنی مراسلہ میڈیا کو موصول ہوگیا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ہلڈن برنڈ کو روانگی کی تاریخ سے 30 روز تک آبائی وطن رہنے کی اجازت ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ جانے کی اجازت ملتے ہی ہلڈن برنڈ نے آج صبح غیر ملکی ائیر لائن سے روانگی کے لئے سیٹ بھی بک کرالی ہے۔ ہلڈن برنڈ آج صبح ساڑھے پانچ بجے ٹرکش ائیر کے ذریعے استنبول کے راستے فرینکفرٹ روانہ ہوں گے، واضح رہے کہ ہلڈن کا نام ائیر لائن کے طیارے کی مبینہ فروخت کے حوالے سے ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ طیارے کی فروخت پر مبنی ائیر لائن اور ایف آئی اے تحقیقات کے لئے اسے جبری رخصت پر بھیجا گیا تھا، ذرائع کے مطابق جبری رخصت کے دوران ان کی جانب سے ایک بار آبائی وطن جانے کی درخواست دی گئی تھی، ہلڈن کو رخصت پوری ہونے پر پی آئی ہیڈ آفس آنے سے بھی روک دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ہلڈن کا نام ائیر لائن کے طیارے کی مبینہ فروخت کے حوالے سے ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ طیارے کی فروخت پر مبنی ائیر لائن اور ایف آئی اے تحقیقات کے لئے اسے جبری رخصت پر بھیجا گیا تھا۔  ذرائع کے مطابق جبری رخصت کے دوران ان کی جانب سے ایک بار آبائی وطن جانے کی درخواست دی گئی تھی، ہلڈن کو رخصت پوری ہونے پر پی آئی ہیڈ آفس آنے سے بھی روک دیا گیا تھا۔۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے میں بیرون ملک سٹیشنز میں تعیناتیوں پر ایک بار پھر سیاسی تعیناتیوں کا سلسلہ شروع کر دیاگیااورمتعددافسران کوواپس پاکستان واپس بلالیاگیاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…