اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے مقدمہ اور اہم رہنماﺅں کے نام ای سی ایل پر ڈالے جانے کے بعد کراچی آپریشن میں فیصلہ کن راﺅنڈ شروع ہو چکا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل عرصہ سے ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے الطاف حسین کی جماعت پرگرفت کمزور پڑ چکی ہے یہی وجہ ہے کہ جب وہ بیانات جاری کرتے ہیں تو انہیں حالات کا درست ادراک نہیں ہوتا ۔ موجودہ حالات میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کی مفاہمت معنی خیز ہے ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں دیگر سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگز کے خلاف بھی سخت ترین کارروائی کی جائے گی اور تمام علاقوں سے گوگوایریاز ختم کر دیئے جائیں گے ۔