اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک ایموجیز میں جامنی رنگ کا ایک پھول بھی شامل کیا گیا ہے جسے دنیا بھر کے تمام صارفین نے دیکھا ہے مگر سب ہی حیران ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اسے کیوں شامل کیا گیا ہے اور ایسا کرنے کا مقصد کیا ہے۔یہ معمہ بالآخر حل ہو گیا ہے
انکشاف ہوا ہے کہ یہ ایموجی 14 مئی کو دنیا بھر کے 80 ممالک میں منائے جانے والے ”مدرز ڈے“ کی مناسبت سے شامل کیا گیا ہے۔ فیس بک نے ماؤں کا عالمی دن منانے کیلئے اس ایموجی کو شامل کیا تاکہ دنیا بھر کے افراد اپنی والدہ کی فیس بک پوسٹ پر اس کے ذریعے پیار کا اظہار کر سکیں۔