ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے چین کیا کررہاہے؟لوڈشیڈنگ کب ختم ہوگی؟ چینی محققین نے واضح کردیا

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چینی محققین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے غیر متوقع نتائج سامنے آئے ہیں ٗ سی پیک کے تحت پاور پلانٹ تعمیر کئے جائیں گے جس میں 10 ملین کلوواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت ہو گی ٗ اگر پاکستان بجلی کے بحران پر قابو پالیتا ہے تو ملکی معیشت نمایاں طور پر مضبوط ہو گی۔چین کی رنمن یونیورسٹی میں مالیاتی مطالعہ کیلئے چانیانگ ادارہ کے محققین زو رونگ اور

چن زیاچن کے مطابق سی پیک کے تحت پاور پلانٹ تعمیر کئے جائیں گے جس میں 10 ملین کلوواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت ہو گی اور اس وقت بجلی کے منصوبوں میں سے نصف زیر تعمیر ہیں اس پیش رفت کے ساتھ 2018 ء تک پاکستان گھریلو بجلی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے پر امید ہے اور اگر پاکستان بجلی کے بحران پر قابو پالیتا ہے تو ملکی معیشت نمایاں طور پر مضبوط ہو گی۔ سروے کے مطابق قومی سلامتی صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لئے متعدد کاروائیوں کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں سالہا سال دہشت گرد حملوں اور اموات میں کمی واقع ہوئی ۔پاکستان کی سالانہ اقتصادی شرح میں گذشتہ 4 سال میں 4 فیصد اضافہ ہوا ۔دریں اثناء افراط زر میں تقریباً 3 سے 4 فیصد کمی ہوئی جو گذشتہ دہائیوں سے کم ترین سطح پر ہے ۔سینئر چینی سفارتکار نے چینی ذرائع ابلاغ کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اپریل 2015 میں اس کے نفاذ کے بعد سے اب تک 18 ابتدائی اہم منصوبے مکمل ہوگئے ہیں یا زیر تعمیر ہیں اور سرمایہ کاری 18.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ سی پیک نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت تعاون منصوبوں سے سب سے زیادہ ترقی حاصل کی ہے ،سی پیک معقول اور جامع منصوبہ بندی ہے جسے دیکھ کر دیگر ممالک سی پیک منصوبے کی ترقی سے متاثر ہوکر بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…