منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نیوز لیکس معاملے میں وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیاں اصل میں کیا ہوا؟اعتزاز احسن نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 12  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن نے نیوز لیکس کے بارے میں وزیراعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان معاملہ طے کرنے پر دونوں سے پارلیمنٹ میں وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کردیا‘ ایسا ہونا تھا تو سات ماہ سے سلامتی کی رٹ کیوں لگائی گئی۔دس دن کے بعد نیا نوٹیفکیشن آیا اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی کیا پیرا 18تبدیل ہوگیا ہے۔

جمعہ کو نیوز لیکس کی رپورٹ شائع نہ ہونے سے متعلق بحث کے حوالے سے اپنے خطاب میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ فوج نے سول حکومت کے سامنے سر جھکایا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر ٹوئٹ پر میں نے ایک گھنٹہ کے اندر بات کی کہ ایک میجر جنرل کو وزیراعظم کا حکم مسترد کرنے کی جرات کیسے ہوئی حکومت کی سات ماہ ٹانگیں کانپتی رہیں اس ایشو پر حکومت نے کمیٹی بنائی ہم نے ا عتراض کیا تھا ہمیں سپریم کورٹ کی بنائی گئی جے آئی ٹی پر بھی اعتراض ہے۔ نیوز لیکس کی کمیٹی کے سربراہ جسٹس عامر رضا خان نے اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں رپورٹ پر دستخط نہ کرنے کی دھمکی دی اس سے عیاں ہوتا ہے کہ اختلاف تھا ٹوئٹ سے اختلاف سامنے آئے۔ دس دن کے بعد نیا نوٹیفکیشن آیا اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی کیا پیرا 18تبدیل ہوگیا ہے۔ ڈان لیکس کے مطابق ایک بند کمرہ اجلاس میں سول اور ملٹری قیادت بیٹھی ہوئی ہے اور وہاں ایک سول لیڈڑ نے ملٹری لیڈر کو بتایا کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف کرتے ہیں مگر ان لوگوں کو تحفظ دیا جاتا ہے اگر ایسی گفتگو حقیقت نہیں ہے تو من گھڑت سٹوری انتہائی خطرناک ہے۔ قربانی کے بکرے قربان کئے گئے کسی اور کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے جن کو قربانی کا بکرا بنایا گیا وہ اجلاس میں موجود ہی نہیں تھے۔

کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس ہورہی تھی اور ٹی وی میں ٹکرز چل رہے تھے موجودہ گورنر سندھ محمد زبیر نے ایک پروگرام میں اعتراف کیا کہ ہم میڈیا سیل میں بیٹھ کر سب کچھ سن رہے تھے۔ ایک اجلاس کے بارے میں خبر چلی کہ کچھ لوگوں کو ذمہ داریاں تھیں بعد میں مریم نواز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ کسی کو ذمہ داری نہیں دی گئی وہ کیسے تردید کرسکتی ہیں جب کہ وہ اجلاس میں موجود نہیں تھیں۔ یہ سکیورٹی کے سنگین مسائل ہیں 29اپریل اور 8مئی کے نوٹیفکیشن میں کیا فرق ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ فوجی قیات ایک ایسی فوج کی قیادت ہے جو ملک کے چپے چپے پر لڑرہی ہے اور قربانیاں دے رہی ہے ہماری بحث کا جواب وزیر داخلہ کو دینا چاہئے۔ وزیر پارلیمانی امور کو ہم نہیں سنیں گے ڈان سب سے محتاط اخبار ہے جس نے خبر دی وہ اس شخص سے بھی طاقتور ہوگا جس پر الزام ہے کہ اس نے خبر نہیں رکوائی تمام ریکارڈ ایوان میں پیش کیا جائے کہا گیا کہ معاملہ حل ہوگیا دونوں فریقوں کے نمائندوں کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہونا چاہئے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم نوز شریف کے درمیان جو طے پایا ہے دونوں پارلیمنٹ سے بالاتر نہیں دونوں کو پارلیمنٹ میں آکر وضاحت کرنا ہوگی سات ماہ سے پھر آپ نے ملکی سلامتی کی رٹ کیوں لگا رکھی ہے۔ یہاں ایک پارلیمانی وزیر کو ہم جواب نہیں دینے دیں گے میری نظر میں آرمی چیف اور وزیراعظم دونوں اس پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں دونوں پارلیمنٹ سے سپریم نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…