جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

صرف اپنی ہدایات میں بننے والی فلمز میں کام کروں گی‘ کنگنا رناوٹ

datetime 12  مئی‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ فلموں میں بہترین اداکاری کرنے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوٹ اب فلموں کی ہدایت کاری کرنے کو تیار ہیں۔فلموں کی ہدایات کرنے کے اعلان کے ساتھ اداکارہ نے اپنی ایک انوکھی شرط بھی سامنے رکھ دی

رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوسروں کے لیے بہت فلموں میں کام کرلیا، اب وہ صرف اسی فلم میں اداکاری کریں گی، جس کی ہدایت کاری بھی وہ خود کررہی ہوں۔ایک ایونٹ کے دوران اداکارہ نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ اگلے سال ایک کامیڈی فلم کو ڈائیریکٹ کریں گی۔3 مرتبہ نیشنل ایوارڈ اپنے نام کروانے والی کنگنا کے مطابق ’میں نے گزشتہ 11 سالوں میں جو کچھ بھی کیا اس کی وجہ سے میں آج یہاں تک آپائی ہوں، میں 30 سال کی ہوں اور اب مجھے نہیں لگتا کہ کسی اور ہدایت کار کے ساتھ کام کیا جائے، میں خود ایک ہدایت کار بنوں گی، اب میں اپنے کیریئر میں آگے بڑھوں گی اور اْسی فلم میں کام کروں گی جس کی ہدایات میں خود دوں۔خیال رہے کہ فلم ’کوئین‘ سے بولی وڈ میں اہم جگہ بنانے والی کنگنا رناوٹ کی رواں سال ریلیز ہوئی فلم ’رنگون‘ باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔وہ اس وقت اپنی فلموں ’منی کرنا‘ اور ’سمرن‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

 

 

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…