دبئی (نیوز ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کے بیان نے نیا پنڈوڑہ باکس کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سینٹ سے منظور ہونے والے ”قانون احترام رمضان “کی کھل کر مخالفت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ گرمیوں کا موسم ہے اور ایسے موسم میں اکثریت ہیٹ ویو اور ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو جاتی ہے جس سے انسان موت کے منہ میں
بھی جا سکتا ہے ۔ ایسی صورتحال میں اس قانون پر عملدروآمد کروانا درست نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام زبردستی کا قائل نہیںاس لئے مذہب پر زبردستی عمل کروانا اسلام نہیں ہے۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی سینٹ احترام رمضان قانون منظور کر چکا ہے جس کے تحت رمضان المبارک کے دوران سرعام کھانا کھانے والے شخص کو 25 ہزار روپے تک کا جرمانہ اور جیل کی سزا دی جائے گی۔