لاہور(آئی این پی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے عمرہ ادائیگی کے لیے جانے والے بزرگ مسافر شفیع محمد کے سامان سے 3 کروڑ مالیت کی اڑھائی کلو ہیروئن ضبط کر کے مسافر کو گرفتار کر لیا۔لاہور ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر خفیہ کارروائی کرتے ہوئے قطر ائیر کی پرواز کے ذریعے لاہور سے براستہ دوحہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے 55 سالہ مسافر شفیع محمد کے سامان کی تلاشی کے دوران بیگ سے اڑھائی کلو ہیروئین برآمد کر لی ہے
جس کے بعد اے این ایف نے بزرگ عمرہ زائر کو فوری طور پر گرفتار کر کے لاہور ائیرپورٹ سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے تاکہ شفیع محمد سے تفتیش مکمل کر کے کارروائی میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر کے انہیں گرفتار کیا جا سکے ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق اے این ایف کی کارروائی کے دوران پکڑی جانے والی اڑھائی کلو ہیروئین کی عالمی منڈی میں قیمت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ 55 سالہ گرفتار مسافر شفیع محمد کے اہلخانہ سے بھی پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔