منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ہائی سپیڈ انٹرنیٹ، چائنا موبائل نے پاکستان سمیت تین ممالک میں حیرت انگیزمنصوبے کا اعلان کردیا

datetime 10  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آ ئی این پی )معروف چینی مواصلاتی کمپنی چائنا موبائل نے پاکستان ، کرغزستان میانمار اور نیپال کے ساتھ کیبل منصوبے کی تعمیر کو فروغ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مشترکہ تعمیر میں حصہ لیں گے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق معروف چینی مواصلاتی کمپنیچائنا موبائل نے ریاستی کونسل کی پریس کانفرنس میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مشترکہ تعمیر میں حصہ لینے کے حوالے سے آگاہ کیا

اور کہا کہ چائنا موبائل ،میانمار، نیپال، پاکستان اور کرغیزستان کے ساتھ سرحد پار کیبل کے منصوبے کی تعمیر کو فروغ د یں گے ۔چائنا موبائل کے صدر شانگ بینگ نے کہا کہ بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے حوالے سے چائنا موبائل نے خود اور مشترکہ تعاون کی شکل میں شمال مشرقی ،وسطی،جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں آٹھ سرحد پار زمینی کیبل قائم کئے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ ایشیا و بحرالکاہل کے علاقے اور یورپی علاقے کی جانب پانچ بین الاقوامی سمندری کیبل قائم کئے۔ان اقدامات کے ذریعے انفارمیشن کی زمینی اور سمندر ی ہائی سپیڈ رسائی کو قائم کیا گیا ہے۔بنیادی مواصلات کی تنصیبات کے باہمی رابطے کے معیار اور بین الاقوامی بزنس کی کوآرڈینیشن کی صلاحیت کو بلند کیا گیا ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق نیپال اور چین کے درمیان آپٹیکل فائبر کا انٹرکنکشن منصوبہ مئی کے اختتام میں شروع ہو گا۔مزکورہ منصوبہ نیپالی ٹیلی کام اور چاِئنا ٹیلی کام کے مشترکہ تعاون سے چلایا جائے گا۔ساتھ ساتھ ایشیا و بحرالکاہل کے علاقے اور یورپی علاقے کی جانب پانچ بین الاقوامی سمندری کیبل قائم کئے۔ان اقدامات کے ذریعے انفارمیشن کی زمینی اور سمندر ی ہائی سپیڈ رسائی کو قائم کیا گیا ہے۔بنیادی مواصلات کی تنصیبات کے باہمی رابطے کے معیار اور بین الاقوامی بزنس کی کوآرڈینیشن کی صلاحیت کو بلند کیا گیا ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق نیپال اور چین کے درمیان آپٹیکل فائبر کا انٹرکنکشن منصوبہ مئی کے اختتام میں شروع ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…